المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6820
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ مِنْ بَعْضِ نَوَاحِي الْمَدِينَةِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ ، فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا ، فَذَهَبَ إِلَى مَنْزِلِهِ ، فَجَمَعَ أَهْلَهُ ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ کے کسی نواحی علاقے سے نماز کے ارادے سے تشریف لائے، تو دیکھا کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں، چنانچہ آپ ﷺ اپنے گھر تشریف لے گئے، اپنے گھر والوں کو جمع کیا اور پھر انہیں نماز پڑھائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد الحذاء رحمہ اللہ سے یہ حدیث معاویہ بن یحییٰ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور معاویہ سے اسے ولید بن مسلم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ ہشام بن خالد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“