المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6813
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، ثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْهُ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : لَوْ رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحْدَثَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدِهِ ، لَمَنَعَهُنَّ إِتْيَانَ الْمَسَاجِدِ ، كَمَا مُنِعَتْ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر رسول اللہ ﷺ وہ (تبدیلیاں) دیکھ لیتے جو عورتوں نے آپ ﷺ کے بعد (اپنے حالات و اطوار میں) پیدا کر لی ہیں، تو آپ ﷺ انہیں مسجدوں میں آنے سے منع فرما دیتے، جیسا کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو روک دیا گیا تھا۔“
اس حدیث کو ثور بن یزید رحمہ اللہ سے صرف محمد بن عیسیٰ بن سمیع رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔