المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْجُرَشِيُّ ، ثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ الْعَنْسِيِّ ، عَنْ أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : رَأَيْتُ أَوَّلَ جَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ الْبَحْرَ قَدْ أَوْجَبُوا فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ادْعُ اللهَ أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ ، قَالَ : I " اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا فِيهِمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ
سیدہ ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنی امت کا وہ پہلا لشکر دیکھا جو سمندر کی سواری (بحری سفر) کرے گا، انہوں نے (اپنے لیے جنت) واجب کر لی ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا فرمائیں کہ میں بھی ان میں شامل ہوں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا فِيهِمْ» ”اے اللہ! اسے ان میں شامل فرما۔“
اس حدیث کو ثور بن یزید رحمہ اللہ سے ایوب بن حسان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے سلیمان بن عبد الرحمن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔