المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6811
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ، حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَلَا عَنْ خَالِدِ بْنِ مَيْمُونٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اپنے دائیں اور اپنے بائیں جانب سلام پھیرتے تھے، یہاں تک کہ آپ ﷺ کے رخسارِ مبارک کی سفیدی نظر آتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، اسود بن ہلال رحمہ اللہ کے واسطے سے صرف خالد بن میمون رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور خالد بن میمون رحمہ اللہ سے اسے صرف سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، جبکہ اسے روایت کرنے میں شعیب بن اسحاق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“