المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6803
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الْمُعَلِّمُ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِنْتٍ ، وَبِنْتِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ : أَنَّ لِلِابْنَةِ النِّصْفَ ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسَ ، وَلِلْأُخْتِ مَا بَقِيَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَيْبَانُ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ شَيْبَانَ : الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے بیٹی، پوتی اور عینی (سگی) بہن کی وراثت کے بارے میں یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ: ”بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے چھٹا حصہ اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کے لیے ہے۔“ “
”اعمش رحمہ اللہ سے اس حدیث کو شیبان اور علی بن مسہر کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور شیبان سے اسے نقل کرنے میں ولید بن مسلم منفرد ہیں۔“