المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6786
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، نَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ : قَاضِيَانِ فِي النَّارِ وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ ، قَاضٍ تَرَكَ الْحَقَّ وَهُوَ يَعْلَمُ ، وَقَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ الْحَقِّ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ فَأُهْلِكَ بِحُقُوقِ النَّاسِ ، فَهَذَانِ فِي النَّارِ ، وَقَاضٍ قَضَى بِالْحَقِّ فَهَذَا فِي الْجَنَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبِيدَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں: دو قاضی جہنم میں ہوں گے اور ایک قاضی جنت میں۔ وہ قاضی جس نے حق کو جانتے بوجھتے چھوڑ دیا، اور وہ قاضی جس نے لاعلمی میں ناحق فیصلہ کیا اور لوگوں کے حقوق (پامال کرنے) کے سبب ہلاک ہوا، تو یہ دونوں جہنم میں ہوں گے۔ اور وہ قاضی جس نے حق کے مطابق فیصلہ کیا، تو یہ جنت میں ہو گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن عبیدہ سے اس حدیث کو یحییٰ بن حمزہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن بکار منفرد ہیں۔“