المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ ، فَقَالَ : بَيْنَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَهَا ، فَأَقْبَلَتْ عَلَيْهِ ، فَقَالَتْ : إِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا ، إِنَّمَا خُلِقْنَا لِلْحِرَاثَةِ I " ، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ : سُبْحَانَ اللهِ ، بَقَرَةٌ تَكَلَّمَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " فَإِنِّي آمَنْتُ بِهِ أَنَا ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ I " وَلَيْسَ هُمَا ثَمَّ .
ثُمَّ قَالَ : I " قَالَ رَجُلٌ : بَيْنَا أَنَا فِي غَنَمٍ لِي أَرْعَاهَا إِذْ أَقْبَلَ ذِئْبٌ فَأَخَذَ شَاةً ، فَطَلَبْتُهُ ، فَأَخَذْتُهَا مِنْهُ ، فَقَالَ : كَيْفَ لَكَ بِيَوْمِ السَّبُعِ حِينَ لَا يَكُونُ لَهَا رَاعٍ غَيْرِي I " ، فَقَالُوا : سُبْحَانَ اللهِ تَكَلَّمَ ذِئْبٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " فَإِنِّي آمَنْتُ بِهِ أَنَا ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ I " وَلَيْسَ هُمَا ثَمَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اسی دوران کہ ایک شخص ایک گائے ہانک رہا تھا اور اس نے اس پر سواری کرنے کا ارادہ کیا، تو وہ (گائے) اس کی طرف متوجہ ہوئی اور کہنے لگی: ہمیں اس مقصد کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، بلکہ ہمیں تو صرف کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔“ پاس موجود لوگوں نے (حیرت سے) کہا: «سبحان الله»، گائے نے کلام کیا! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس پر ایمان لاتا ہوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی (ایمان لاتے ہیں)“ حالانکہ وہ دونوں وہاں موجود نہ تھے۔
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک شخص نے بتایا: اس دوران کہ میں اپنی بکریوں کو چرا رہا تھا کہ اچانک ایک بھیڑیا آیا اور اس نے ایک بکری پکڑ لی، میں نے اس کا پیچھا کیا اور وہ بکری اس سے چھین لی، تو اس (بھیڑیے) نے کہا: درندوں والے اس دن تم کیا کرو گے جس دن میرے سوا ان کا کوئی چرواہا نہ ہو گا؟“ لوگوں نے کہا: «سبحان الله»، بھیڑیے نے کلام کیا! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس پر ایمان لاتا ہوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی (ایمان لاتے ہیں)“ حالانکہ وہ دونوں وہاں موجود نہ تھے۔
عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو محمد بن عیسیٰ بن سمیع رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔