المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلَّا لَمَسَهُ الشَّيْطَانُ حِينَ يُولَدُ ، فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا لِمَسِيسِهِ ، إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا I " ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ : I " اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ : وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بھی بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اسے ولادت کے وقت شیطان ضرور چھوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ چیخ مار کر روتا ہے، سوائے مریم اور ان کے بیٹے کے۔“
پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے: ”اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ﴿وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ﴾ ”اور بے شک میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے زہیر بن محمد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن عیسیٰ بن سمیع رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“