المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6783
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْوَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الطَّاطَرِيُّ ، نَا أَبِي ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ حُمْرَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَقَالَ : I " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ، هَكَذَا .
I " لَمْ يُدْخِلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بَيْنَ قَتَادَةَ وَبَيْنَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، أَبَا قِلَابَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّاطَرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے تین تین بار (اعضاء دھو کر) وضو کیا، اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے جس طرح میں نے یہ وضو کیا ہے۔“
اس حدیث کی سند میں قتادہ رحمہ اللہ اور مسلم بن یسار رحمہ اللہ کے درمیان ابوقلابہ رحمہ اللہ کا واسطہ صرف سعید بن بشیر رحمہ اللہ نے ہی بیان کیا ہے، اور اس کے ساتھ مروان بن محمد الطاطری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔