المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6737
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، نَا أَبُو عَبْدِ الْعَزِيزِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَزْدِيُّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَصَبْنَا غَنَمًا ، فَقَسَمَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِفَةً مِنْهَا ، وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا عُبَادَةُ بْنُ نُسَيٍّ ، وَلَا عَنْ عُبَادَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ I " .
ترجمہ
شرحبیل بن سمط رحمہ اللہ، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک غزوہ کیا، تو ہمیں (بطورِ غنیمت) کچھ بکریاں حاصل ہوئیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان میں سے ایک حصہ ہمارے درمیان تقسیم فرما دیا اور ان کا بقیہ حصہ (عام) مالِ غنیمت میں شامل فرما دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شرحبیل بن سمط سے یہ حدیث صرف عبد الرحمن بن غنم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور عبد الرحمن سے صرف عبادہ بن نسی رحمہ اللہ نے، اور عبادہ سے صرف یحییٰ بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے؛ یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“