المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6736
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنْ إِكْرَامِ جَلَالِ اللهِ إِكْرَامَ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ ، وَالْإِمَامِ الْعَادِلِ ، وَحَامِلِ الْقُرْآنِ ، لَا يَغْلُو فِيهِ وَلَا يَجْفُو عَنْهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْمَدَنِيُّ وَهُوَ التَّمَّارُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کی توقیر میں یہ شامل ہے کہ عمر رسیدہ مسلمان کی عزت کی جائے، عادل حکمران کا احترام کیا جائے اور قرآن کے اس حامل (عالم یا حافظ) کی تکریم کی جائے جو اس میں نہ غلو کرتا ہو اور نہ ہی اس سے بے رخی برتتا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے صرف محمد بن صالح مدنی نے روایت کیا ہے اور وہ تمار ہیں، جبکہ ان سے اس کی روایت میں عبد الرحمن بن سلیمان بن ابی الجون منفرد ہیں۔“