المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6732
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْبَاطِ الْحَارِثِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَرْوَسٍ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الْجِنَازَةَ الَّتِي قَامَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ جِنَازَةَ يَهُودِيٍّ ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : آذَانِي رِيحُهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَرْوَسٍ إِلَّا أَبُو الْأَسْبَاطِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جنازہ جس کے لیے رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے تھے، وہ ایک یہودی کا جنازہ تھا، اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کی بو نے مجھے اذیت پہنچائی۔“
اس حدیث کو اسماعیل بن شروس رحمہ اللہ سے صرف ابو الاسباط رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے نقل کرنے میں حاتم بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔