المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6731
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ عِنْدَ غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ عِنْدَ فِطْرِ الصَّائِمِ ، ثُمَّ سَأَلَهُ ، فَقَالَ : كَمْ خَرَاجُكَ ؟ I " قَالَ : صَاعَيْنِ ، فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو طیبہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا، تو انہوں نے غروبِ آفتاب کے وقت، یعنی روزے دار کے افطار کے وقت آپ ﷺ کے پچھنے لگائے۔ پھر آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”دو صاع۔“ تو آپ ﷺ نے ان کا ایک صاع کم کر دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن برقان رحمہ اللہ سے صرف سعید بن یحییٰ لخمی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“