المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6719
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ ، نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مَكْتُوبٌ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ : الصَّدَقَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، وَالْقَرْضُ بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ ، قُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ ، مَا بَالُ الْقَرْضِ أَفْضَلُ مِنَ الصَّدَقَةِ ؟ فَقَالَ : إِنَّ السَّائِلَ يَسْأَلُ وَعِنْدَهُ ، وَالْمُسْتَقْرِضُ لَا يَسْتَقْرِضُ إِلَّا مِنْ حَاجَةٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اس رات، جس میں مجھے سیر کرائی گئی، جنت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا: صدقہ کا اجر دس گنا ہے اور قرض کا اٹھارہ گنا؛ میں نے پوچھا: اے جبرئیل! کیا وجہ ہے کہ قرض صدقہ سے افضل ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس لیے کہ مانگنے والا اس حال میں بھی مانگ لیتا ہے کہ اس کے پاس مال موجود ہوتا ہے، جبکہ قرض مانگنے والا ضرورت و حاجت کی بنا پر ہی قرض لیتا ہے۔“