المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6712
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، نَا النُّعْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، أَنَّ قَيْصَرًا حَدَّثَهُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ ، فَسُئِلَ : أَسُنَّةٌ هِيَ ؟ قَالَ : I " سُنَّةٌ I " . قَالُوا : سَمِعْتَهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَتَبَسَّمَ ، وَقَالَ : I " سَمِعْتُهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا النُّعْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ I " .
ترجمہ
مکحول رحمہ اللہ، قیصر رحمہ اللہ سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو، پس ان سے پوچھا گیا: ”کیا یہ سنت ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سنت ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: ”کیا آپ نے یہ رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟“ تو وہ مسکرائے اور فرمایا: ”میں نے اسے سنا ہے۔“
اس حدیث کو مکحول رحمہ اللہ سے صرف نعمان بن منذر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔