المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6706
وَبِهِ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا بِكِتَابٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَبَضَ يَدَهُ عَنْهَا ، فَقَالَتْ : لِمَ قَبَضْتَ يَدَكَ عَنِّي ؟ فَقَالَ : I " رَجُلٌ أَوِ امْرَأَةٌ ؟ I " قَالَتِ : امْرَأَةٌ . قَالَ : لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً غَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ إِلَّا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک تحریر تھامے اپنا ہاتھ رسول اللہ ﷺ کی طرف بڑھایا، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس سے کھینچ لیا۔ اس پر اس عورت نے عرض کیا: ”آپ نے اپنا ہاتھ مجھ سے کیوں کھینچ لیا؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”(یہ ہاتھ) مرد کا ہے یا عورت کا؟“ اس نے عرض کیا: ”عورت کا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتیں تو اپنے ناخنوں (کا رنگ) مہندی سے تبدیل کرتیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”صفیہ بنت عصمہ رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف مطیع بن میمون رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہیں۔“