المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 670
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبٍ وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ وَهِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ .
عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ ، قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُخْرِجَ الْعَوَاتِقَ ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ ، وَالْحُيَّضَ ، فَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِذَا لَمْ يَكُنْ لِإِحْدَاهُنَّ ثَوْبٌ ؟ فَقَالَ : لِتُلْبِسْهَا أُخْتُهَا طَائِفَةً مِنْ ثَوْبِهَا يَعْنِي : يَوْمَ الْعِيدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبٍ وَيُونُسَ إِلَّا حَمَّادٌ .
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پردہ نشین دوشیزاؤں، پردہ دار خواتین اور حائضہ عورتوں کو (عید کے لیے) باہر نکالیں تاکہ وہ خیر و بھلائی کے کاموں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں؛ تو ایک عورت نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر ان میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو تو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی (مسلمان) بہن اسے اپنی چادر کا ایک حصہ پہنا دے۔“ یعنی عید کے دن۔
اس حدیث کو حبیب اور یونس رحمہما اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔