المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 669
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ . أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ ، حِينَ أَنْزَلَ اللهُ فِي الشِّعْرِ مَا أَنْزَلَ ، أَتَى رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ اللهَ قَدْ أَنْزَلَ فِي الشِّعْرِ مَا قَدْ عَلِمْتَ ، فَكَيْفَ تَرَى ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ إِلَّا عَتَّابٌ .
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے شاعری کے بارے میں وہ (آیات) نازل فرمائیں جو اسے نازل کرنی تھیں، تو وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ عزوجل نے شاعری کے متعلق وہ کچھ نازل فرما دیا ہے جو آپ کے علم میں ہے، تو اب اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان (دونوں) سے جہاد کرتا ہے۔“
ان احادیث کو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف عتاب رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔