المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 668
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
أَنَّهُ سَمِعَ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، نَشَدْتُكَ بِاللهِ ، هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَجِبْ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، I " اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ؟ I " . فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : نَعَمْ .
ترجمہ
ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے ابوہریرہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَجِبْ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”رسول اللہ ﷺ کی طرف سے (مشرکین کو) جواب دو، اے اللہ! روح القدس کے ذریعے اس کی تائید فرما“؟“
اس پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں۔“