المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6595
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ السَّمَّاكِ ، نَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَدَعُوا عَشَاءَ اللَّيْلِ وَلَوْ بِكَفٍّ مِنْ حَشَفٍ ، فَإِنَّ تَرْكَهُ مَهْرَمَةٌ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ السَّمَّاكِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم رات کا کھانا نہ چھوڑو، خواہ وہ ایک مٹھی ردی و خشک کھجوروں ہی پر مشتمل ہو، کیونکہ رات کا کھانا ترک کرنا بڑھاپے (اور کمزوری) کا باعث ہے۔“
یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں ابن السماک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔