المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6564
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الصُّوفِيُّ الْمِصْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ التِّبَّانُ الْمَدِينِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا رَضَاعَ بَعْدَ فِطَامٍ ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبَانَ إِلَّا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ التِّبَّانُ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ هَذَا الشَّيْخِ I " .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دودھ چھڑانے کی مدت گزرنے کے بعد رضاعت (کا اعتبار) نہیں ہے اور بلوغت کے بعد یتیمی باقی نہیں رہتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علقمہ رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، ابراہیم رحمہ اللہ سے اسے صرف ابان بن تغلب رحمہ اللہ نے، ابان رحمہ اللہ سے اسے صرف موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ نے اور موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ محمد بن عبید التبان رحمہ اللہ اپنے والد سے اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں اور ہم نے اسے محض اسی شیخ سے لکھا ہے۔“