المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ الْوَكِيعِيُّ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ ، نَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ ، فَقَالَ : إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَثِيرٍ ، كَانَ أَحَدُهُمَا لَا يَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ ، وَكَانَ الْآخَرُ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ I " فَدَعَا بِجَرِيدٍ رَطْبٍ فَكَسَرَهُ ، فَوَضَعَ عَلَى هَذَا وَعَلَى هَذَا ، وَقَالَ : I " لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُمَا حَتَّى يَيْبَسَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ کا گزر دو ایسی قبروں پر ہوا جنہیں عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جو (بچنے کے اعتبار سے) دشوار تھی؛ ان میں سے ایک تو پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا، جبکہ دوسرا چغل خوری کیا کرتا تھا۔“ پھر آپ ﷺ نے کھجور کی ایک سبز ٹہنی منگوائی، اسے توڑ کر ایک ایک حصہ دونوں قبروں پر رکھ دیا اور فرمایا: ”امید ہے کہ جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں، ان کے عذاب میں تخفیف کر دی جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے صرف عبیدہ بن حمید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کرنے میں علی بن جعفر الاحمر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“