المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6558
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَعْبَدٍ الْمُرَادِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُ أُمَّتِي الَّذِينَ إِذَا أَسَاءُوا اسْتَغْفَرُوا ، وَإِذَا أَحْسَنُوا اسْتَبْشَرُوا ، وَإِذَا سَافَرُوا قَصَرُوا وَأَفْطَرُوا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَعْبَدٍ الْمُرَادِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب ان سے کوئی برا کام سرزد ہو جائے تو وہ اللہ سے مغفرت طلب کریں، اور جب وہ نیکی کریں تو اس پر خوش ہوں، اور جب سفر کریں تو (نماز میں) قصر کریں اور (روزہ) افطار کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے (روایت کرنے میں) عبداللہ بن یحییٰ بن معبد المرادی منفرد ہیں۔“