المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَبْدُ الْأَوَّلِ الْمُعَلِّمُ ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ الْأَيْلِيُّ ، عَنْ زُفَرِ بْنِ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَثُرَ ضَحِكُهُ اسْتُخِفَّ بِحَقِّهِ ، وَمَنْ كَثُرَتْ دُعَابَتُهُ ذَهَبَتْ جَلَالَتُهُ ، وَمَنْ كَثُرَ مِزَاحُهُ ذَهَبَ وَقَارُهُ ، وَمَنْ شَرِبَ الْمَاءَ عَلَى الرِّيقِ انْتَقَضَتْ قُوَّتُهُ ، وَمَنْ كَثُرَ كَلَامُهُ كَثُرَ سَقَطُهُ ، وَمَنْ كَثُرَ سَقَطُهُ كَثُرَتْ خَطَايَاهُ ، وَمَنْ كَثُرَتْ خَطَايَاهُ كَانَتِ النَّارُ أَوْلَى بِهِ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْأَوَّلِ الْمُعَلِّمُ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا ہنسنا زیادہ ہو جائے اس کے حق کو ہلکا (معمولی) سمجھا جانے لگتا ہے، جس کی خوش طبعی زیادہ ہو جائے اس کا رعب و دبدبہ ختم ہو جاتا ہے، جس کا مذاق بہت بڑھ جائے اس کا وقار رخصت ہو جاتا ہے، جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی جسمانی قوت کمزور پڑ جاتی ہے، جس کی گفتگو زیادہ ہو جائے اس کی لغزشیں بڑھ جاتی ہیں، جس کی لغزشیں بڑھ جائیں اس کے گناہ زیادہ ہو جاتے ہیں، اور جس کے گناہ زیادہ ہو جائیں آگ اس کے لیے زیادہ موزوں ہو جاتی ہے۔“
یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور عبد الاول المعلم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔