المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرُّعَيْنِيُّ ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّ بَنِي آدَمَ يَلْقَاهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِذَنْبٍ قَدْ أَذْنَبَهُ ، يُعَذِّبُهُ عَلَيْهِ إِنْ شَاءَ أَوْ يَرْحَمُهُ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، فَإِنَّهُ كَانَ سَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ I " وَأَهْوَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قَذَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ ، فَأَخَذَهَا ، وَقَالَ : I " ذَكَرُهُ مِثْلُ هَذِهِ الْقَذَاةِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا اللَّيْثُ ، وَلَا عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنی آدم کا ہر انسان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا کوئی نہ کوئی گناہ ہوگا جو اس نے کیا ہوگا، جس پر اللہ چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو اس پر رحم فرمائے، سوائے سیدنا یحییٰ بن زکریا علیہما السلام کے، کیونکہ وہ ﴿سَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ﴾ (سردار، اپنی خواہشات پر قابو رکھنے والے اور صالحین میں سے ایک نبی) تھے۔“ پھر نبی کریم ﷺ زمین پر پڑے ہوئے ایک تنکے کی طرف جھکے، اسے اٹھایا اور فرمایا: ”ان کا عضوِ مخصوص اس تنکے کی مانند تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان رحمہ اللہ سے صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور لیث رحمہ اللہ سے اسے روایت کرنے میں حجاج بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ حجاج سے اس کی روایت میں محمد بن سلمہ مرادی رحمہ اللہ اکیلے ہیں۔“