المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ أَبُو عُلَاثَةَ الْفَرَائِضِيُّ الْمِصْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَلْبَسَهُ اللهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلهِ ، وَمَنْ كَثُرَتْ هُمُومُهُ ، فَلْيَسْتَغْفِرِ اللهَ ، وَمَنْ أَبْطَأَ عَنْهُ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، وَمَنْ نَزَلَ مَعَ قَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ ، وَمَنْ دَخَلَ دَارَ قَوْمٍ فَلْيَجْلِسْ حَيْثُ أَمَرُوهُ ، فَإِنَّ الْقَوْمَ أَعْلَمُ بِعَوْرَةِ دَارِهِمْ ، وَإِنَّ مِنَ الذَّنْبِ الْمَسْخُوطِ بِهِ عَلَى صَاحِبِهِ ، الْحِقْدَ وَالْحَسَدَ وَالْكَسَلَ فِي الْعِبَادَةِ ، وَالضَّنْكَ فِي الْمَعِيشَةِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا الْأَوْزَاعِيُّ ، وَلَا عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے کسی نعمت سے نوازا ہو اسے چاہیے کہ وہ بکثرت اللہ کی حمد و ثنا کرے، اور جس کے غم و پریشانیاں بڑھ جائیں وہ اللہ سے خوب استغفار کرے، اور جس کا رزق تاخیر سے پہنچے وہ کثرت کے ساتھ « لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ » کہے، اور جو کسی قوم کے ہاں ٹھہرے وہ ان کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ نہ رکھے، اور جو کسی قوم کے گھر میں داخل ہو وہ وہیں بیٹھے جہاں وہ اسے کہیں، کیونکہ گھر والے اپنے گھر کے پردے والی جگہوں کو زیادہ بہتر جانتے ہیں، اور ان گناہوں میں سے جن کی وجہ سے ان کے مرتکب پر اللہ کی ناراضی ہوتی ہے وہ کینہ، حسد، عبادت میں سستی اور زندگی کی تنگی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف اوزاعی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اوزاعی رحمہ اللہ سے یونس بن تمیم رحمہ اللہ نے، جبکہ محمد بن سلمہ مرادی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“