المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6523
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : [ كَانَ ] خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِقًا كُلُّهُ ، ثُمَّ كَانَ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ ، ثُمَّ كَانَ عِنْدَ عُمَرَ ، ثُمَّ كَانَ عِنْدَ عُثْمَانَ مَا شَاءَ اللهُ ، ثُمَّ هَلَكَ عِنْدَ عُثْمَانَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْنُ بْنُ عِيسَى I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ کی انگوٹھی پوری کی پوری چاندی کی تھی، پھر وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس رہی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہی، پھر جب تک اللہ نے چاہا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس رہی، پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس (گم ہو کر) ضائع ہو گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور معن بن عیسیٰ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“