المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَبِي أُنَيْسَةَ حَدَّثَ أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ حَدَّثَ أَنَّ الْأَسْوَدَ وَعَلْقَمَةَ حَدَّثَاهُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَعْلَمُ شَيْئًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قُولُوا فِي كُلِّ جَلْسَةٍ : التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ لِلهِ ، سَلَامٌ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (نماز میں) ہوتے تھے اور ہم (تشہد کے متعلق) کچھ نہیں جانتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم (نماز کی) ہر بیٹھک میں یہ کہا کرو: «التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ لِلهِ ، سَلَامٌ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”تمام قولی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں اور تمام بدنی و مالی عبادتیں بھی اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اے نبی ﷺ! آپ پر سلامتی ہو۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابواسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے علقمہ رحمہ اللہ سے، سوائے زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے اسے سوائے عمرو بن حارث رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ ابن وہب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“