المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6520
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا زَنَى بِامْرَأَةٍ ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ ، ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ قَدْ أُحْصِنَ ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کی، تو نبی اکرم ﷺ نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا اور اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر آپ ﷺ کو خبر دی گئی کہ وہ شادی شدہ (محصن) تھا، چنانچہ آپ ﷺ نے حکم دیا اور اسے سنگسار کر دیا گیا۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔