المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6516
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْهَاشِمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ I " صَلَاةً سَهَا بِنَا فِيهَا ، فَسَجَدَ بَعْدَ السَّلَامِ I " ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : أَمَا إِنِّي لَمْ أَصْنَعْ إِلَّا كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَالِحِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا وَلَدُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ I " .
ترجمہ
علی بن عبد اللہ بن عباس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک نماز پڑھی جس میں ان سے ہمارے ساتھ سہو ہو گیا، تو انہوں نے سلام کے بعد سجدہ کیا، پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”آگاہ رہو! میں نے ویسے ہی کیا ہے جیسے میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔““
اس حدیث کو صالح بن علی بن عبد اللہ بن عباس سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے اور ابو الطاہر بن السرح اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔