المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي قُرَادٍ السَّلَمِيِّ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا بِطَهُورٍ ، فَغَمَسَ يَدَهُ فِيهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، فَتَتَبَّعْنَاهُ ، فَحَسَوْنَاهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا حَمَلَكُمْ عَلَى مَا صَنَعْتُمْ ؟ I " قُلْنَا : حُبُّ اللهِ وَرَسُولِهِ ، قَالَ : I " فَإِنْ أَحْبَبْتُمْ أَنْ يُحِبَّكُمُ اللهُ وَرَسُولُهُ فَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ ، وَاصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ ، وَأَحْسِنُوا جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكُمْ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قُرَادٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ I " .
سیدنا ابوقراد سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے وضو کے لیے پانی طلب فرمایا، پھر اپنا ہاتھ اس میں ڈبویا اور وضو کیا، تو ہم (تبرکاً) اس پانی کی تلاش میں لگ گئے اور اسے پی لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں اس عمل پر کس بات نے ابھارا؟“ ہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول کی محبت نے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پس اگر تم یہ پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول تم سے محبت کریں، تو جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے (پورا) ادا کرو، جب بات کرو تو سچ بولو، اور اپنے پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوقراد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور عبید بن واقد اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“