المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا حَمْزَةُ بْنُ عُمَيْرٍ ، كَاتِبُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَبِي يَحْيَى الْمُعَلِّمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الضَّبِّيِّ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْضِيَ بَيْنَ قَوْمِي I " ، فَقُلْتُ : مَا أُحْسِنُ الْقَضَاءَ ، فَقَالَ : اقْضِ بَيْنَهُمْ ، فَإِنَّ اللهَ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَحِفْ عَمْدًا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ .
وَأَبُو خَالِدٍ الضَّبِّيُّ الَّذِي رَوَى عَنْهُ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ : مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الضَّبِّيُّ ، وَأَبُو دَاوُدَ نُفَيْعُ بْنُ الْحَارِثِ I " .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے میری قوم کے درمیان فیصلے کرنے کا حکم دیا، تو میں نے عرض کی: میں اچھی طرح فیصلے کرنا نہیں جانتا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم ان کے درمیان فیصلے کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہوتا ہے جب تک کہ وہ جان بوجھ کر نا انصافی نہ کرے۔“
یہ حدیث سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں ابراہیم الصائغ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
اور ابو خالد الضبی، جن سے ابراہیم الصائغ رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ محمد بن خالد الضبی رحمہ اللہ ہیں، اور ابو داود، نفیع بن الحارث رحمہ اللہ ہیں۔