المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 644
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ قَالَ : نَا أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ مُسَاوِرِ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ جَدِّهِ زَهْدَمَ الْجَرْمِيِّ .
قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مُوسَى ، وَهُوَ يَأْكُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ ، فَقَالَ : هَلُمَّ . فَقُلْتُ : إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ قَذَرًا فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا آكُلَهُ ، فَقَالَ : اجْلِسْ ؛ فَإِنِّي I " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُسَاوِرٍ إِلَّا أَبُو هِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ عَائِشَةَ .
ترجمہ
زہدم الجرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے، تو انہوں نے فرمایا: «هلم» ”قریب آ جاؤ۔“ میں نے عرض کی: ”میں نے اسے گندگی کھاتے دیکھا تھا، اس لیے میں نے اسے کھانا ناپسند کیا۔“ انہوں نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسے کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔“ “
اس حدیث کو مساور رحمہ اللہ سے صرف ابوہلال رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ابن عائشہ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔