المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، وَحَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ وَحُمَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : افْتَخَرَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : النِّسَاءُ أَكْثَرُ فِي الْجَنَّةِ مِنَ الرِّجَالِ ، فَنَظَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى الْقَوْمِ ، فَقَالَ : أَتَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَالثَّانِيَةَ وُجُوهُهُمْ كَأَضْوَإِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ ، لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ ، يُرَى مُخُّ سُوقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ الْجِلْدِ ، وَلَيْسَ فِي الْجَنَّةِ أَعْزَبُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ وَحَبِيبٍ وَحُمَيْدٍ إِلَّا حَمَّادٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مردوں اور عورتوں نے (جنت میں اپنی کثرت پر) ایک دوسرے پر فخر کا اظہار کیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جنت میں عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ ہوں گی۔“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”کیا تم سن رہے ہو جو ابوہریرہ کہہ رہے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یقیناً جنت میں داخل ہونے والے پہلے گروہ کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، اور دوسرے گروہ کے چہرے آسمان کے سب سے زیادہ روشن ستارے کی طرح ہوں گے۔ ان میں سے ہر مرد کے لیے دو بیویاں ہوں گی، جن کی پنڈلیوں کا گودا کھال کے پیچھے سے نظر آئے گا، اور جنت میں کوئی بھی شخص مجرد (بغیر جوڑے کے) نہیں ہوگا۔“
اس حدیث کو یونس، حبیب اور حمید رحمہم اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔