المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 645
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَمَّارُ بْنُ نَصْرٍ أَبُو يَاسِرٍ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " إِذَا وَاقَعَ بَعْضَ أَهْلِهِ ، فَكَسِلَ أَنْ يَقُومَ ، ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ ، فَتَيَمَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب اپنی کسی اہلیہ سے ہم بستری فرماتے اور (غسل کے لیے) اٹھنے میں سستی محسوس کرتے تو اپنا ہاتھ دیوار پر مارتے اور تیمم فرما لیتے تھے۔“
اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔