المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6430
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ بِلَالٍ الْأَنْدَلُسِيُّ الْعَامِرِيُّ ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَأَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمُطَّلِبِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَشَارَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَالِهِ الَّذِي بِثَمْغٍ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَصَدَّقْ بِمَا تَرَاهُ ، وَاحْتَبِسْ أَصْلَهُ ، لَا يُبَاعُ ، وَلَا يُورَثُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمُطَّلِبِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے اس مال کے بارے میں مشورہ کیا جو «ثَمغ» میں تھا کہ وہ اسے صدقہ کر دیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس قدر تم مناسب سمجھتے ہو اسے صدقہ کر دو، اور اس کی اصل کو روک لو؛ نہ اسے فروخت کیا جائے گا اور نہ ہی وہ وراثت میں تقسیم ہو گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن مطلب سے صرف ابراہیم بن سعد نے روایت کیا ہے اور ابن وہب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“