المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6429
وَبِهِ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ : كَانَ لَهُ أَخٌ يُكْنَى أَبَا عُمَيْرٍ ، وَكَانَ لَهُ نُغَرٌ فَمَاتَ ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : I " مَا لِأَبِي عُمَيْرٍ ؟ I " قَالُوا : هَلَكَ نُغَرُهُ ، فَجَعَلَ يَقُولُ وَهُوَ يُمَازِحُهُ : أَبَا عُمَيْرٍ ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ ؟ أَبَا عُمَيْرٍ ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ ؟ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُؤَمَّلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا ایک بھائی تھا جس کی کنیت ابوعمیر تھی، اس کے پاس ایک نغر (چڑیا) تھی جو مر گئی، پھر نبی کریم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”ابوعمیر کو کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس کی چڑیا مر گئی ہے، تو آپ ﷺ اس سے خوش طبعی فرماتے ہوئے کہنے لگے: ”اے ابوعمیر! کیا ہوا نغیر (چڑیا) کو؟ اے ابوعمیر! کیا ہوا نغیر کو؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو مؤمل بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے صرف عبدالغنی بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“