المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : دَخَلَ إِبْلِيسُ الْعِرَاقَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ، وَدَخَلَ الشَّامَ فَطَرَدُوهُ حَتَّى بَلَغَ سِبَاقَ ، وَدَخَلَ مِصْرَ فَبَاضَ فِيهَا وَفَرَّخَ وَبَسَطَ عَبْقَرِيَّهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَقِيلٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَقِيلٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ابلیس عراق میں داخل ہوا اور اپنی حاجت پوری کی، اور وہ شام میں داخل ہوا تو وہاں کے لوگوں نے اسے دھتکار کر بھگا دیا یہاں تک کہ وہ «سباق» تک جا پہنچا، اور وہ مصر میں داخل ہوا تو وہاں اس نے انڈے دیے، بچے نکالے اور اپنی بساط پھیلا دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عقیل رحمہ اللہ سے اسے ابن لہیعہ رحمہ اللہ اور یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ ان دونوں سے اسے روایت کرنے میں ابن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“