❮
❯
حدیث نمبر: 642
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ .
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ : يَا مُوسَى ، يَخْلُقُ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ خَلْقًا ، ثُمَّ يُعَذِّبُهُمْ ؟ فَأَوْحَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ : I " أَنِ ازْرَعْ I " ، فَزَرَعَ ، ثُمَّ قَالَ : I " احْصُدْ I " فَحَصَدَ . ثُمَّ قَالَ : I " ذُرْهُ I " فَذَرَاهُ ، فَاجْتَمَعَ الْقَشُّ ، فَقَالَ : I " لِأَيِّ شَيْءٍ يَصْلُحُ هَذَا ؟ I " قَالَ : لِلنَّارِ قَالَ : I " فَكَذَلِكَ لَا أُعَذِّبُ مِنْ خَلْقِي إِلَّا مَنِ اسْتَأْهَلَ النَّارَ I " .
ترجمہ

سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: بنی اسرائیل نے کہا: ”اے موسیٰ! کیا آپ کا رب عزوجل ایسی مخلوق پیدا کرتا ہے جسے پھر وہ عذاب دیتا ہے؟“ تو اللہ عزوجل نے ان کی طرف وحی فرمائی: ”کھیتی بوئیں“، چنانچہ انہوں نے کھیتی بوئی، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اب اسے کاٹیں“، تو انہوں نے کٹائی کر لی، پھر فرمایا: ”اسے (ہوا میں) اڑائیں (تاکہ غلہ صاف ہو جائے)“، تو انہوں نے اسے اڑا کر صاف کر لیا، پس وہاں بھوسا جمع ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: ”یہ کس کام کے لائق ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آگ کے لیے“۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اسی طرح میں اپنی مخلوق میں سے صرف اسے ہی عذاب دیتا ہوں جو آگ کا مستحق ہوتا ہے“۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 642
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 201»»