المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6428
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْغَنِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، ثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الْبُرْهَةَ مِنْ عُمُرِهِ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَ مَوْتِهِ تَحَوَّلَ فَعَمِلَ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ ، فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ ، وَالرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الْبُرْهَةَ مِنْ عُمُرِهِ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَ مَوْتِهِ تَحَوَّلَ فَعَمِلَ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَمَاتَ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ ایک آدمی اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ اہل جنت کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر جب اس کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو وہ بدل جاتا ہے اور اہل جہنم والے عمل کرنے لگتا ہے، چنانچہ اسی حال میں اس کی موت ہو جاتی ہے اور وہ آگ میں داخل ہو جاتا ہے؛ اور ایک شخص اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ اہل جہنم والے عمل کرتا رہتا ہے، پھر جب اس کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو وہ بدل جاتا ہے اور اہل جنت والے عمل کرنے لگتا ہے، چنانچہ اسی حالت میں اس کی وفات ہوتی ہے اور وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“