المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6409
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : نُبِّئَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً ، وَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ ، ثُمَّ قَبَضَهُ اللهُ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً ، وَمَا فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَيْبَةً .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ إِلَّا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کو چالیس سال کی عمر کے آغاز پر منصبِ نبوت عطا کیا گیا، آپ ﷺ مکہ مکرمہ میں دس سال مقیم رہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ساٹھ سال کی عمر کے آغاز پر آپ ﷺ کی روح قبض فرمائی، اور آپ ﷺ کے سر اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عمارہ بن غزیہ سے اس حدیث کو صرف بکر بن مضر نے روایت کیا ہے۔“