المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6410
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، ثَنَا أَبِي ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ امْرَأَتِي لَا تَدْفَعُ يَدَ لَامِسٍ ، قَالَ : I " طَلِّقْهَا قَالَ : إِنِّي أُحِبُّهَا ، وَهِيَ امْرَأَةٌ جَمِيلَةٌ ، قَالَ : I " فَاسْتَمْتِعْ مِنْهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری بیوی کسی چھونے والے کا ہاتھ پیچھے نہیں ہٹاتی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے طلاق دے دو۔“ اس نے عرض کیا: ”میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں اور وہ ایک خوبصورت عورت ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر اس سے فائدہ اٹھاؤ (یعنی اسے اپنے نکاح میں رہنے دو)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ بن عمرو الرقی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“