المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6385
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ ، وَكَانَتْ تِجَارَتَهُ وَتِجَارَةَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، فَقَالَ : I " لَا بَأْسَ بِهِ ، يَدًا بِيَدٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : (جابر بن يزيد) والله أعلم .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سونے کے بدلے سونے (کی بیع) کے متعلق دریافت کیا، اور یہ ان کی اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی تجارت تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں، (بشرطیکہ) سودا ہاتھوں ہاتھ ہو۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح (جابر بن زید) ہے، جبکہ صحیح نام «جابر بن یزید» ہے، واللہ اعلم۔