المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6384
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبِي ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ وَحُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنْتُ رِدْفَ أَبِي طَلْحَةَ ، وَرُكْبَتِي تَمَسُّ رُكْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَزَالُوا يَصْرُخُونَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُهُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ وَحْدَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں (سواری پر) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا اور میرا گھٹنا نبی کریم ﷺ کے مبارک گھٹنے کو چھو رہا تھا، پس وہ لوگ (صحابہ کرام) مسلسل حج اور عمرے کا تلبیہ بلند کرتے رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے، وہ حمید بن ہلال رحمہ اللہ سے، صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ حماد بن زید رحمہ اللہ اور دیگر نے اسے صرف ابو قلابہ رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“