المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ ، وَالْمُخَابَرَةِ ، وَالْمُزَابَنَةِ ، وَأَنْ يُبَاعَ النَّخْلُ حَتَّى يَنْتَقِحَ وَالِانْتِقَاحُ : أَنْ يَحْمَرَّ ، أَوْ يَصْفَرَّ ، أَوْ يُؤْكَلَ مِنْهُ ، قَالَ زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَعَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ جَالِسٌ ، فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ : أَمَا سَمِعْتَ جَابِرًا يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ ؟ قَالَ عَطَاءٌ : نَعَمْ ، سَمِعْتُ جَابِرًا يُحَدِّثُ بِهَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . I "
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ، مخابرہ اور مزابنہ سے منع فرمایا، اور اس سے بھی کہ کھجور کے درخت (کا پھل) فروخت کیا جائے یہاں تک کہ وہ «ینتقح» ہو جائے، اور «انتقاح» سے مراد یہ ہے کہ وہ سرخ ہو جائے، یا زرد ہو جائے، یا اس میں سے کھایا جا سکے۔“
زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سے ابوالولید رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی جبکہ عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ پاس بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے عطا رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث نبی ﷺ سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے یہ دو احادیث صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں۔“