المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6364
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللهَ فَلْيُطِعْهُ ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَهُ فَلَا يَعْصِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْفَزَارِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی اطاعت کرنے کی نذر مانی، اسے چاہیے کہ وہ اس کی اطاعت کرے، اور جس نے اللہ کی نافرمانی کرنے کی نذر مانی، تو وہ (نذر پوری کر کے) اس کی نافرمانی نہ کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالرحمن بن القاسم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن عبید اللہ الفزاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں محمد بن سلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“