المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6365
وَبِهِ : عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَائِمٍ أَكَلَ وَشَرِبَ نَاسِيًا ، فَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالْقَضَاءِ ، وَقَالَ : إِنَّمَا ذَلِكَ طَعَامٌ أَطْعَمَهُ اللهُ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اس روزے دار کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے بھول کر کھا پی لیا ہو، تو آپ ﷺ نے اسے قضا کا حکم نہیں دیا اور فرمایا: ”یہ تو محض وہ کھانا ہے جو اللہ نے اسے کھلایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور محمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“