المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6363
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلٍ وَيُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ .
I " لَمْ يَصِلْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ جنازے کے آگے آگے چل رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یونس رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابن لہیعہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے موصولاً بیان نہیں کیا۔“