المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6362
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الْجَلَبُ ، وَإِنْ تَلَقَّاهُ مُتَلَقٍّ فَابْتَاعَ فَصَاحِبُ السِّلْعَةِ فِيهَا بِالْخِيَارِ إِذَا وَرَدَتِ السُّوقَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے (بازار پہنچنے سے پہلے) تجارتی مال لانے والے قافلوں سے آگے بڑھ کر ملنے سے منع فرمایا، اور اگر کوئی شخص ان سے مل کر سودا کر لے تو جب سامان کا مالک بازار پہنچ جائے تو اسے (سودا برقرار رکھنے یا منسوخ کرنے کا) اختیار حاصل ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب رحمہ اللہ سے اس حدیث کو عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“