المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6361
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، نَا أَبِي ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَفْكَهِ النَّاسِ مَعَ صَبِيٍّ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ بچوں کے ساتھ (برتاؤ میں) لوگوں میں سب سے زیادہ خوش طبع تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ رحمہ اللہ سے صرف عمارہ بن غزیہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“